Posts

Showing posts from 2019

’’پاکستان بنائوسرٹیفکیٹ ‘‘میں کم ازکم کتنی رقم کی سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے؟آپ بھی اس نادر موقع سے فائدہ اٹھائیں

Image
لاہور(این این آئی ) اوورسیز پاکستانی ’’پاکستان بناؤسرٹیفکیٹ ‘‘میں کم ازکم سرمایہ کاری 5ہزارڈالر سے کرسکتے ہیں اورمنافع ڈالر اور پاکستانی روپے دونوں میں حاصل کیا جا سکتا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ’’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ ‘‘کے ذریعے سرمایہ کاری پرسرٹیفکیٹ ملے گا،5سے7منٹ میں خودکارطریقے سے رجسٹریشن ہوجائے گی۔سرٹیفکیٹ حکومت پاکستان کی ضمانت سے جاری ہوگا، تین سال کے لئے6.25 فیصد اور پانچ سال کے لئے 6.75فیصد منافع ہوگا ۔ کم ازکم سرمایہ کاری 5ہزارڈالرسے ہوسکتی ہے اور منافع ڈالراورپاکستانی روپے دونوں میں حاصل کیاجاسکتا ہے۔یاد رہے 31 جنوری کو وزیراعظم عمران خان نے ’’پاکستان بنا ؤسرٹیفکیٹ ‘‘کا اجرا ہ کیا تھا اور انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ’’پاکستان بنا ؤسرٹیفکیٹ ‘‘خریدیں۔

انڈیا کی پاکستان کیخلاف جنگی تیاریاں عروج پر! بھارت نے کنٹرول لائن پر پاک فوج کونشانہ بنانے کیلئےاپنے سورمائوں کو کن خطرناک ہتھیار وں سے لیس کردیا؟مودی کے گھنائونے عزائم بے نقاب

Image
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی پاکستان کیخلاف جنگی تیاریاں عروج پر ، میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا نے ایل او سی پر پاک فوج کو نشانہ بنانے کیلئے اپنے فوجیوں کو جدیداسنائپر رائفلز سے مسلح کردیا‘یہ رائفلز فن لینڈ اور اٹلی سے خریدی گئی ہیں ‘بھارت نے فاسٹ ٹریک پروسیجر کے تحت امریکا کو بھی 72ہزار 400رائفلز کا آرڈردیدیا ہے جبکہ 16ہزار مشین گنز کی خریداری کیلئے بھارتی فوجی حکام آئندہ ہفتے امریکا بلغاریہ اور جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے ۔ادھر امریکا سے ملنے والے چار چینوک ہیلی کاپٹرز 25مارچ کو بھارتی فضایہ میں شامل کئے جائیں گے ۔یہ ہیلی کاپٹرزانڈیا کی فوجی صلاحیت میں اضافہ کا سبب بنیں گے کیونکہ یہ ہیلی کاپٹرز ہوئٹزرتوپوں اور بڑی تعدادمیں فوجیوں کوبلند مقامات اور جنگی محاذوں پرجلد پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔انڈیا کو مارچ 2020ءتک امریکا سے 22جنگی اپاچی ہیلی کاپٹرزبھی مل جائیں گے ۔ ad

شخصیت بوجھیں : دنیا بھر کی متاثر کن خواتین پر مبنی گیم

Image
روس (مانیٹرنگ ڈیسک)’شخصیت بوجھیں‘ چھوٹے بچوں کے لیے ایک مزیدار کھیل ہوتا ہے جس میں وہ مختلف مشہور شخصیات کے کارناموں اور ان کے اقوال کے ذریعے انہیں پہچاننے کی کوشش کرتے ہیں، ایک روسی ڈیزائنر نے اسی طرح کے کھیل کو نہایت منفرد انداز میں پیش کیا ہے۔ روس کی زوزیا کوزرکا جو خود بھی ایک والدہ ہیں، اپنی بچیوں کی منفرد خطوط پر تربیت کرنا چاہتی تھیں۔ وہ چاہتی تھیں کہ ان کی بچیاں بچپن ہی سے باہمت اور حوصل مند بنیں۔ اسی لیے انہوں نے لکڑی سے بنا ہوا ایک انوکھا بورڈ گیم تشکیل دیا جس میں دنیا کی مشہور اور متاثر کن خواتین کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ 28 مشہور خواتین پر مبنی اس بورڈ گیم کو 2 کھلاڑی کھیلتے ہیں جن میں سے ایک دوسرے سے کسی مشہور خاتون کے بارے میں سوالات دریافت کرتا ہے۔ ان خواتین میں پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور میکسیکن مصورہ فریدہ کاہلو سمیت ایسی خواتین شامل ہیں جنہوں نے دنیا پر اپنے نقوش ثبت کیے۔ زوزیا کا کہنا ہے اس بورڈ گیم کے ذریعے وہ ننھی بچیوں کو یہ بتانا چاہتی ہیں کہ وہ کچھ بھی کرسکتی ہیں۔ لڑکی ہونا انہیں کوئی کارنامہ سر انجام دینے سے روک نہیں سکتا۔ وہ کہتی ہیں کہ ہمار…

پہلی بین الصوبائی آرچری چمپئن شپ 29 اپریل سے کوئٹہ میں شروع ہو گی

Image
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن کے تعاون پہلی بین الصوبائی آرچری چمپئن شپ 29 اپریل سے کوئٹہ میں شروع ہو گی۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان کے مطابق چمپئن شپ میں ملک بھر سے 6 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چمپئن شپ میں شرکت کے لئے ٹیموں کے کھلاڑی 28 اپریل کو کوئٹہ پہنچیں گے اور چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 28 اپریل کو شام چا ربجے ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 30 اپریل کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جا ئینگے۔